مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے5جواری گرفتار،15فرار

گوجرہ ( نامہ نگار )مرغو ں کی لڑائی پر جوا ء کروا نیوالے بیس افراد مقدمہ کی زد میں آ گئے، پا نچ جواری گرفتارجبکہ پندرہ فرار ہو گئے ۔ معلو م ہوا ہے کہ تھا نہ نوا ں لا ہور کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 338 ج ب کے محمد ارشد کے ڈیرہ پر مر غو ں کی لڑائی میں وسیع پیما نے پر جوا ہورہا ہے جس پر تھا نہ نوا ں لاہور پو لیس نے چھا پہ مار کر چک نمبر 338 ج ب غلا م عباس ، اعظم علی ، بلا ل اور احمد گجر چک نمبر 250 ج ب کے علی رضا کو رنگے ہا تھو ں گرفتار کرلیا جبکہ پندرہ سے زائد افراد فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گئے نوا ں لا ہور پو لیس نے مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں