14

مرکزی انجمن تاجران ٹوبہ نے ہمیشہ اتحاد پرزور دیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)مرکز ی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر چوہدری عاطف صفدر رندھاوا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرکز ی انجمن تاجران ہمیشہ سے تاجروں کے حقوق،انکے جائز مفادات کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے صفِ اول میں نظر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ہے،مگر افسوس کہ اکثر اوقات انہیں نظرانداز کیا جاتا ہے۔انجمن تاجرا ن نے ہر دور میں تاجروں کے ساتھ ہونے والی ناانصا فیوں کے خلاف آواز بلند کی ہے، اور آئندہ بھی یہ سلسلہ بھرپور انداز میں جاری رھے گا۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی صفدر حسین سیفی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں