ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا اجلاس میں تاجر برادری کے نمائندگان کی بھرپور شرکت ہوئی ملک میں بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں بارے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا تاجر کو مہنگی ترین بجلی فروخت کی جاتی ہے اور پھر بیسیوں ٹیکس بھی تاجر سے اکٹھے کئیے جاتے ہیں بجلی کے بل میں کئی قسم کے ٹیکس شامل کر دئیے گئے ہیں تاجر ذمہ دارین کی باہم مشاورت سے متفقہ طور پہ 2 ستمبر بروز ہفتہ مکمل شٹر ڈان ہڑتال ہو گیآپ جس کاروبار سے بھی منسلک دوست نوٹ فرمالیں بروز ہفتہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال ہو گی آپ تاجر بھائیوں سے گذارش ہے کہ خود بھی انجمن تاجران ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہڑتال کی کال پرساتھ دیں۔
42