مرکزی انجمن تاجران کمالیہ کے وفد کی اے سی سے ملاقات

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر سے مرکزی انجمن تاجران کمالیہ کے صدر سید اکبر علی شاہ، جنرل سیکرٹری محمد شہباز احمد کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں کامیاب رہی۔ اس موقعہ پر اے سی کمالیہ اقرا ناصر نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کمالیہ سے تاجروں کے مسائل کے حوالہ سے تمام معاملات طے ہو چکے ہیں۔ مزید آپ لوگوں کی درخواست پر شہر میں موٹر سائیکل کے داخلے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے ۔ باقی صبح10بجے سے شام6بجے تک رکشہ اور ریڑھیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ صدر سید اکبر علی شاہ نے اے سی کمالیہ اقرا ناصر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہمیشہ تاجربرادری سے تعاون کیا انشا اللہ ہم بھی آپ کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے وفد میں ترجمان مرکزی انجمن تاجران پیر محمد یوسف بخاری،حاجی لیاقت علی رحما نی بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں