مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل گوجرہ کی کابینہ کا اہم اجلاس

گوجرہ(نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحد یث تحصیل گوجرہ کی کابینہ کا اجلاس مرکز اہلحدیث النور ہومز ڈجکوٹ روڈمیں زیر صدا ر ت امیر حافظ محمد اسلم جٹ منعقد ہواجس میں نئے عہدید ا ر ان
حاجی خادم حسین نائب ناظم،ذاہد اعوان ایڈووکیٹ لیگل ایڈ وائزر،قاری عثمان اشرف انچارج سوشل میڈیا،محمد طیب گجرنائب ناظم مالیات،قاری عبدالقیوم ناظم سیکٹرٹوبہ روڈ ، قاری مقبول احمد ناظم سیکٹر ڈجکوٹ روڈ،قاری محمد ذکریا ناظم سیکٹر مہدی آبادروڈاورظہیرالحسن ساقی نائب ناظم تبلیغ کوسرپرست اعلی مولاناعبدالقادر عثمان نے ان کے عہد وں کے نوٹیفکیشن دیئے۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ شعبہ مالیات اور شعبہ تبلیغ کو مذید فعال بنایا جائے گا۔15فروری ہفتہ بعد ازنماز ظہرالنور ہومز میں علمائے اکرام،قرا حضرات اورکارکنان کی تربیتی نشست انعقاد پذیر ہو گی جس سے مولانا چوہدری محمد یسین ظفر پر نسپل جامعہ سلفیہ فیصل آباد اور چوہدری کاشف نواز رندھاواخطاب کر یں گے۔اجلاس میں چوہدری کاشف نواز رندھاوا اور میاں محمد منظورکو مرکزی مجلس شوری کارکن نامجز ہو نے پر مبارکباد دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں