مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل پاک29اگست کو ہوگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے زیراہتمام 15سوسالہ جشن ولادت کے موقع پر عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم بروز جمعتہ المبارک بتاریخ 29اگست 2025ء کو بعدازنماز مغرب بمقام اقبال پارک دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں انعقاد پذیر ہو گی، صدر مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد الحاج منیر احمد نورانی اور جنرل سیکرٹری شیخ محمد قدیر ظہیر کی زیرنگرانی منعقدہ اس محفل میلاد مصطفیۖ میں سید عبداللطیف القادری الحسینی بغداد شریف اور حضرت دیوان عثمان چشتی پاکپتن شریف کی خصوصی شرکت ہو گی۔ قاری غلام مصطفی نعیمی تلاوت قرآن پاک فرمائیں گے، نقابت خاور عظیم قادری کرینگے۔ عالمی شہرت یافتہ نعت خواں علامہ خضرالاسلام نقشبندی’ حافظ طاہر قادری’ صغیر احمد چشتی گلہائے عقیدت پیش کرینگے۔ سرزمین فیصل آباد کے ثناء خواں بھی نذرانہ عقیدت پیش کرینگے اور مفتی دعوت اسلامی’ مبلغ اسلام حضرت علامہ ہاشم خاں عطاری کا خصوصی خطاب ہو گا۔ مہمانان گرامی سادات کرام’ مشائخ عظام اور علماء کرام زینت محفل ہونگے، حاضرین محفل کو 5عمرہ کے ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی پیش کئے جائیں گے، اہل اسلام شرکت فرما کر فیوض وبرکات حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں