مرکز اور پنجاب حکومت کی کارکردگی سے عوام مطمئن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ مرکز اورپنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکرردگی سے عوام مطمئن ہیں جبکہ پی ٹی آئی ایک طرف سوشل میڈیاکے ذریعے ریاست کیخلاف کردار ادا کررہی ہے جبکہ دوسری طرف اپنے بانی کی رہائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے پائوں پکڑ رہی ہے-ان کاکہنا تھا کہ پونے چارسالہ اقتدارمیں پی ٹی آئی کاملک اورعوام کے لیے کوئی کارنامہ نہیں جسے سراہاجاسکے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہو گی-وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایک سال میں متحرک ہوکرہرسطہ پرجوعملی اقدامات کیے ہیں ان کے نتیجے میں آ ج ملک اورعوام مشکلات سے نکل چکے ہیں سب سے بڑا مسئلہ بجلی کے بلوں کاتھا جسے وسیع پیمانے پر حل کردیا گیاہے-اب غریب عوام اور صنعت کار خوشحال ہوں گے- انہوں نے کہا کہ وہ اپنے قائد میاں نواز شریف کی پالیسی کے مطابق اپنے حلقہ میں تعمیر وترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بھرپور کرداراداکررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں