مرکز قومی بچت کا قیام صفدر آباد میں کیا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)مرکز قومی بچت کا قیام شہر کی اہم ضرورت ہے۔نیشنل سیونگ سنٹر کے قیام سے عوام کو بے حد سہولت میسر آئے گی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صفدرآباد میںنیشنل بنک سمیت کئی نجی بنک اور مالیاتی ادارے قائم ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک نیشنل سیونگ سنٹر نہیںقائم ہوا ۔اس سنٹر کا قیام بہت اہم ہے جس سے سرکاری و غیر سرکاری ملازمین اوربزرگ شہریوں کا مستقبل وابستہ ہے۔حکومت کے بہت سارے مالی منافع بخش منصوبے اور اسکیمیں نیشنل سیونگ سنٹر سے ہی ہوتی ہیںجس سے لوگ فائدہ اٹھاتے ہیںاور حکومت بھی منافع کماتی ہے جس سے ملک چلتا ہے۔شہریوںنے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ یہاں مرکز قومی بچت(نیشنل سیونگ سنٹر)قائم کیا جائے تا کہ عوام کو مالیاتی اسکیموں سے استفادہ کرنے کا موقع مل سکے۔صفدرآباد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کا درجہ حاصل ہے اور یہ تحصیل زرعی لحاظ سے بھی پنجاب میںاہمیت رکھتی ہے اس لئے شہریوں کے اس مطالبہ پر حکومت کوضرور نوٹس لے کر نیشنل سیونگ سنٹر کے قیام کا اعلان کرناچاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں