مریخ پر اہرام مصر جیسے ڈھانچے کی موجودگی کا انکشاف

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک )سرخ سیارے مریخ پر گزشتہ کئی سالوں کے دوران کئی اقسام کی عجیب و غریب چیزیں دیکھی گئی ہیں، جن میں ہیلمٹ اور ایک خوفناک دروازہ بھی شامل ہے۔مریخ پر ان عجیب و غریب چیزوں کی موجودگی کے انکشافات نے ان قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ شاید سرخ سیارے پر کبھی کوئی قدیم تہذیب موجود تھی۔2001 میں کیتھ لانی نامی ایک محقق نے ناسا کی فوٹیج کا تجزیہ کرتے ہوئے سیارے پر ایک اہرام کا پراسرار ڈھانچہ دیکھا اور کہا کہ اگر یہ ہمیں زمین پر کہیں ملتا تو ہم یقینا فوری طور پر کھدائی شروع کر دیتے۔حال ہی میں ایک دستاویزی فلم ساز برائن ڈوبس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر یہ تصاویر دوبارہ شیئر کرتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ مریخ پر ایک ایسا پراسرار ڈھانچہ موجود ہے جو مصر کے عظیم اہرام سے تھوڑا بڑا ہے۔یہ دریافت سیارے پر کسی قدیم مخلوق کی موجودگی کا ثبوت تو نہیں ہے لیکن اس نے سیارے پر ماضی میں زندگی کی موجودگی کے امکانات سے متعلق کئی اہم سوالات اٹھا د ئیے ہیں۔یہ اہرام مریخ کے علاقے کینڈور کازما کے مغربی حصے میں واقع ہے، جو وہاں کی سب سے بڑی وادیوں میں سے ایک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں