17

مرید والا میں شادی شدہ جوڑوں کے اعزاز میں تقریب

مریدوالہ(نا مہ نگار ) مریدوالہ میں ایم مارکی شادی شدہ جوڑوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک شادی شدہ جوڑوں اور مارکی ورکرز کو عمرے تین عمرے کے ٹکٹ اور تین سوسے زائد انعامات دیے گئے، تفصیلات کے مطابق مریدوالہ میں ایم اے مارکی میں سال 24-2023 کے دوران رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والے جوڑوں اور مارکی ورکرز کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فیصل آباد کے معروف بزنس میں ملک امتیاز مہمان خصوصی تھے تقریب میں تین عمرے کے ٹکٹس بذریعہ قرعہ اندازی دیے گئے جس میں دو ٹکٹ شادی شدہ جوڑے اور ایک مارکی سے وابطہ ورکر کو دیا گیاتقریب میں شریک ورکرز اور باقی شادی شدہ جوڑوں کو کلاک ،سوٹ،شیلڈز ور دیگر انعامات دیے گئے تقریب میں میرج ہالز ایسوسی ایشن سمندری کے صدر رانا اشرف رضا اور ممبران ،مہمان خصوصی ملک امتیاز سمیت علاقہ کی نامور شخصیات سید اکمل علی شاہ ، چوہدری ذوالفقار علی جج ،ایکسئین فیسکو سمندری چوہدری احمد ،چوہدری زاہدرشید کلو،عثمان قادری ،چوہدری عظیم اشرف کسانہ ، اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں