35

مرید والا کے شہریوں کا بجلی کے بلوں کیخلاف احتجاج

سمندری (بیورو چیف )سمندری تھانہ مرید والا کے علاقہ میں شہریوں کا بلوں کے خلاف احتجاج۔شہریوں نے فیصل اباد روڈ دونوں طرف سے بلاک کر دیا ۔تھانہ مرید والا کی پولیس موقع پر موجود ،سمندری علاقہ مرید والا کے ر ہائشی حا لیہ آنے والے زائد بجلی کے بلوں پر سراپا احتجاج بن گئے ان کا ہنا تھا کہ وہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے اب واپڈا والوں نے اوور بل ریڈنگ ڈال کر انہیں ہزاروں کے زائد بل بھیج دیئے ہیں انہوں نے حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ انہیں بلوں میں ریلیف مہیا کر نیکی فوری پا لیسی مرتب کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں