مرید والہ میں برائلر گوشت اور فروٹ کے نرخوں میں واضح کمی نہ ہوسکی

مریدوالہ(نا مہ نگار )رمضان المبارک برائلرگوشت اور فروٹ کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں دوکانداروں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیے تفصیلات کے مطابق مریدوالہ میں مارکیٹ کمیٹی ماموں کانجن کی جانب سے فراہم کی جانے والی ریٹ لسٹ ناکارہ ہوگئی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے برائلر گوشت کی قیمت ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 591مقرر کر رکھی ہے جبکہ برائلر فروش سات سو روپے تک گوشت فروخت کر رہے ہیں جبکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں فروٹ کی قیمتیں بھی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد وصول کی جا رہی ہیں علاقہ کی عوامی سماجی شخصیات نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر فیصل باد سے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں