مریضوں کو ادویات کی عدم دستیابی پر مریم نواز برہم

لاہور(بیورو چیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جناح اسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں مریضوں اور ان کے لواحقین کی جانب سے متعدد شکایات سامنے آئیں۔ وزیراعلیٰ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسپتال کے پرنسپل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔دورے کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میڈیسن اسٹور کا معائنہ کیا اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے احکامات دیے۔ تاہم، انہوں نے مریضوں کو مفت ادویات فراہم نہ کیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی اور ان سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں کی جانب سے طبی ٹیسٹ اور ادویات کی عدم دستیابی کی شکایات پر مریم نواز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پر بہتری کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اور فوری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں ثنائ،۔لاہور(بیورو چیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ نے مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب ادویات لسٹ آویزاں کی جائیں، انہوں نے دستیاب میڈیسن لسٹ کیلئے الیکٹرانک بورڈ نصب کرنے کی حکم دے دیا۔سرکاری ہسپتالوں میں مریم نواز شکایات کاؤنٹر فعال اور نمایاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر مریضوں کو کال کر کے فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔انہوں نے ویٹنگ روم میں تیمارداروں کیلئے کرسیاں اور بنچ فراہم کرنے کی ہدایت کی اور اوپن ویٹنگ ایریا میں مسٹ فین مہیا کرنے کا بھی کہا، وزیراعلیٰ نے روزانہ ہسپتالوں کا وزٹ کرنے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے چیک لسٹ رپورٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی، ہسپتالوں کی حقیقی صورتحال جاننے کیلئے ایک سے زائد ادارے چیک لسٹ تیار کریں گے، چیک لسٹ میں ڈاکٹر، سٹاف کی حاضری، فری ادویات، لیب ٹیسٹ، بائیو میڈیکل ایکیومنٹ شامل ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہسپتالوں میں آپریشن اور ٹیسٹوں کے لئے ویٹنگ لسٹ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی۔اس کے علاوہ پارکنگ، کیفے ٹیریا اور وہیل چیئر کی دستیابی کی صورتحال بھی روزانہ چیک ہوگی، ہسپتالوں میں انفیکشن کا سبب بننے والے بوسیدہ پردے ہٹا کر بلائینڈر لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری ہسپتالوں کی لیب کی کوالٹی آڈٹ پر اتفاق کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے میڈیکل سٹی پراجیکٹ کا پلان بھی طلب کر لیا۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہربنس پورہ میں فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود طبی سہولتوں، ادویات کا سٹاک اور معیار چیک کیا۔مریم نواز نے مریضوں سے فیلڈ ہسپتال میں دستیاب طبی سہولتوں بارے بھی دریافت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں