15

مریضوں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) کارڈیالوجی ہسپتال فیصل آباد کے ایم ایس رانا محمد ندیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریضوں سے خوش اسلوبی اور اخلاق سے پیش آنا اور انسانیت کی خدمت کرنا ہی ہمارا پیشہ ہے ہسپتال میں بہتر طریقے سے مریضوں کی دیکھ بھال ہمارا اولین فریضہ ہے ہسپتال میں کسی بھی مریض کی فیملی کے ساتھ ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا ہسپتال میں آنے والے شہری کسی کو رشوت نہ دے اور نہ ہی کسی سفارش کی ضرورت ہے روٹین کے مطابق مریضوں کا بہترین علاج جاری رہتا ہے کارڈیالوجی ہسپتال میں سب ڈاکٹر انسانیت کی خدمت سے سرشار ہے اور اپنے فرائض ایمانداری اور زمہ داری کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں ایم ایس ڈاکٹر محمد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں اور ہسپتال کی بہتری کیلئے اپنی خدمات جاری رکھوں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں