مریضوں کو تیز رفتار طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے طبی وانتظامی امور کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف وارڈز میں جاکر مریضوں کی عیادت اور ان سے ادویات ہسپتال سے ہی ملنے کی تصدیق کرکے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے مختلف شعبوں میں مشینوں کے فعال ہونے کو بھی چیک کیا اور کہا کہ ہسپتال کو شکایت فری بنایا جائے۔انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری،صفائی ستھرائی کے معیار کو بھی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اوپی ڈی پر مریضوں کے رش کے پیش نظر جامع حکمت عملی اپنانے اور مریضوں کو تیز رفتار طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کی تاکید کی۔انہوں نے مریضوں کے لواحقین کے بیٹھنے کے مناسب انتظامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سی او ہیلتھ اور میڈیکل سپرنٹندنٹ کو ہسپتال کی مسلسل انسپکشن کی تاکید کی اور کہا کہ حکو مت پنجاب کے شعبہ صحت کے انقلابی اقدامات کے ثمرا ت عام مریضوں تک بلارکاوٹ پہنچنے چاہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں