مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر فیصل آباد نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے ادویات کی دستیابی اور علاج معالجہ کے معیار کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں اور ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کی تصدیق کی۔اس موقع پر کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں