مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہ آنے دی جائے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور ویژن کے مطابق صوبے بھر میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پیر محل کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہارون مجید نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو ہسپتال کی کارکردگی، دستیاب طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور اسٹاف کی حاضری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، او پی ڈی اور لیبار ٹر ی کا معائنہ کیا اور مریضوں سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مریضوں کو بہترین ماحول اور سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہ آنے دی جائے۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو نظم و ضبط کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل ڈریس کوڈ اپنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنایا جا سکے اور مریضوں کا اعتماد مزید بحال ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا وڑن ہے کہ ہر شہری کو صحت کی معیاری سہولیات اس کی دہلیز پر میسر ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں