سرگودھا (بیورو چیف) مریم نواز عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگی کیونکہ اب کسی بھی جماعت کے پاس صرف اور صرف عوامی خدمت کے ذریعے ہی اپنے ووٹ بنک کو بچانے کا ذریعہ ہے اگر خدمت میں کوتاہی ہوئی اور عوام کو ریلیف نہ ملا تو برسر اقتدار جماعتوں کیلئے آئندہ انتخابات میں مشکلات بڑھیں گی ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات نے ثابت کردیا ہے کہ ووٹر کا مزاج بدلتا جارہا ہے اب پارٹی مفادات سے بالا تر ہوکر عوام یہ سوچنے لگے ہیں کہ کونسی جماعت ہمیں ریلیف فراہم کریگی ریلیف فراہم کرنیوالی ہی جماعتیں آئندہ انتخابات میں سرخرو ہونگی ۔
36