جڑانوالہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی100سردار خان بہادر ڈوگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ وفاق بھی میں حکومت بنا کر ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی پنجاب میں مریم نواز کا وزیر اعلی منتخب ہونا ن لیگ کے کارکنوں کیلئے فخر کی بات ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں فلاح و بہبود کے منصوبوں کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت بننے پر کارکنان جوش و خروش کیساتھ کام جاری رکھیں گے پی ٹی آئی کی سیاست نے ملک میں انتشار کو فروغ دیا ہے پی ٹی آئی الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا کر ملک کو مسائل میں دھکیل رہی ہے،پی ٹی آئی نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے ملک کو ڈلفالٹ کروانے کی کوشش کرنیوالے عوام اور پاکستان کے خیر خواہ نہ ہیں ن لیگ کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلاف ختم کرکے ملکی استحکام اور ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا چاہیے کیونکہ ہم سب کی پہچان ملک پاکستان کیوجہ سے ہے سردار خان بہادر ڈوگر نے مزید کہا کہ میاں شہباز شریف وزیر اعظم منتخب ہو کر عوام کو روزگار اور نوکریاں دیں گے۔
29