36

مریم نواز حج کی سعادت کے لئے سعودیہ پہنچ گئیں

لاہور (بیوروچیف) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف حج کرنے سعودی عرب جانے کے لیے لاہور ایئر پورٹ روانہ ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ساتھ حج کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور فیملی کے دیگر افراد حج کے بعد لندن جائیں گے۔واضح رہے نواز شریف اتوار کی صبح لندن سے دبئی پہنچیں گے جہاں تین سے چار دن قیام کریں گے اور پھر حج کی ادائیگی کیلئے دبئی سے سعودی عرب جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں