مریم نواز راشن کارڈ پر موبائل نمبر کی درستگی کا طریقہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی نے مریم نواز راشن کارڈ کے تحت رجسٹرڈ محنت کشوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے موبائل نمبر کی درستگی کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔ ایسے محنت کش جن کے پاس مریم نواز راشن کارڈ موجود ہے مگر ان کے موبائل نمبر کا اندراج غلط ہے۔ وہ قریبی بینک آف پنجاب کے برانچ لیس ایجنٹس یعنی UBL Omni، HBL Konnect یاAlfa Pay کے پاس جا کر اپنی شناخت کی تصدیق (پی او ایل /پروف آف لائف) کروائیں۔ تصدیق کے بعد وہ اپنا درست موبائل نمبر درج کروا کر باآسانی کیش وصول کر سکتے ہیں۔اسی طرح پنجاب سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ وہ محنت کش جنہیں تاحال مریم نواز راشن کارڈ موصول نہیں ہوا اور ان کے موبائل نمبر کا اندراج بھی غلط ہے۔وہ اپنے گھر یا صنعتی یونٹ کے قریب ترین بینک آف پنجاب کی برانچ میں جا کر اپنا موبائل نمبر درست کروائیں۔ موبائل نمبر کی درستگی کے بعد انہیں درست نمبر پر چھ ہندسوں پر مشتمل او ٹی پی کوڈ موصول ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں