لاہور (بیوروچیف) سخی سرور میں فاروق احمد خان لغاری انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ ڈیرہ غازی خان کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ تفصیلات کیمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ائیرپورٹ سے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان جائیں گی، ائیرپورٹ سے غازی یونیورسٹی تک ضلعی انتظامیہ نے راستوں کو چمکا دیا ہے، وزرا ایم این ایز ایم پی ایز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا استقبال کرینگے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان ڈی سی محمد عثمان خالد ڈی پی او سید علی کے ہمراہ تمام تر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے روٹس پر پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس سمیت دیگر اداروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں ۔
2