مریم نواز سے ملاقات کا خواہشمند تاندلیانوالہ پہنچ گیا

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات کے لیے لیہ کے علاقہ چوک اعظم کا نوجوان عبد الرحمن سائیکل پر سفر کر کے جلہ چوک پہنچا ہے،شہریوں کی جانب سے نوجوان کے حوصلے اور وزیر اعلی سے محبت پر والہانہ استقبال کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق لیہ کے نوجوان عبد الرحمن کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے محبت کا انوکھا انداز،عبد الرحمن سائیکل پر چوک اعظم سے جلہ چوک پہنچ گیا۔جلہ چوک میں شہریوں اور لیگی کا ر کنا ن کی جانب والہانہ استقبال کیا گیا۔عبد الرحمن کو ہار پہنائے گئے اور سیلفیاں بنائی گئیں۔نوجوان عبد الرحمن کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے متاثر ہو کر ملاقات کرنے نکلا ہوں،مریم نواز پنجاب کی پہلی مضبوط اور مقبول ترین لیڈر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں