مریم نواز شریف جلد سرگودھا کا دورہ کرینگی

سرگودھا (بیورو چیف) وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز ستمبر کے دوسرے ہفتہ میں سرگودھا کا دورہ کریں گی وہ سرگودھا میں میاں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیا لو جی ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کریں گی ہسپتال کی تعمیر کا کام دن رات جاری ہے اور اسے مکمل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے وزیراعلی پنجاب سرگودھا آمد کے موقع پر نہ صرف ہسپتال کا افتتاح کریں گی بلکہ مختلف منصوبوں معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ ارکان اسمبلی اور مسلم لیگی رہنماؤں سے ملاقات کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں