مریم نواز شریف کا نئے ہسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے ہسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کینسر ہسپتال، سرگودھا میں نواز شریف کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سمیت دیگر ہسپتالوں کی تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے لاہورمیں نوازشریف کینسراورجناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو اسی ماہ اوپن کرنے کی ہدایت کی ہے،نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے بیسمنٹ اور گرائونڈ فلور مکمل ہوگئے،مریضوں کے لئے ویٹنگ ایریا،مسجد اور ڈاکٹرز کی رہائشگاہیں بھی مکمل کر لی گئیں۔ پاکستان کے پہلے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈریسرچ سنٹر کا اسی ماہ آغاز ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں