مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا،اے سی جڑانوالہ

جڑانوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے آپریشنز منیجر ایف ڈبلیو ایم سی عادل بٹ،جاوید اسلم اور پروجیکٹ منیجر حزیفہ جلیل کے ہمراہ یونین کونسل نمبر 39 اور 49 میں جا کر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اہل دیہہ سے بھی ملاقات کی اور صاف ستھرا پنجاب کے تحت جاری پروگرام بارے دریافت کیا اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے مذکورہ یونین کونسلز کے دیہات کی گلیوں میں سیوریج نالیوں کی صفائی ستھرائی کو بھی چیک کیا اور ہدایت کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن صاف ستھرا پنجاب کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی عوام الناس کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں شہریوں کو بھی چاہیے کہ ایف ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں کیساتھ تعاون کریں اس موقع پر پروجیکٹ منیجر حزیفہ جلیل نے ستھرا پنجاب بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایف ڈبلیو ایم سی کے ورکرز روزانہ کی بیناد پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں ایف ڈبلیو ایم سی عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں