مریم نواز عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے سرگرم

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں آرگنائزڈ کرائم میں کمی اورعوام کے جان و مال کے یقینی تحفظ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی منظوری دیدی۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتایاگیا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ7بڑے منظم جرائم میں کمی کیلئے خدمات انجام دے گا۔منظم جرائم پر قابو پانے کیلئے پنجاب کا پہلاکرائم کنٹرولڈیپارٹمنٹ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔ وزیراعلی کے حکم پرسی سی ڈی کو ڈرون سرویلنس ٹیکنالوجی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جرم پرسرویلنس ڈرون 5منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ کرمانیٹرنگ شروع کردے گا۔قتل ، زیادتی واقعات پرملزموں تک پہنچنے کیلئے نیامحکمہ فوری حرکت میں آئے گا، یہ صوبے میں شوٹر ز،آرگنائزڈ قبضہ مافیا کیخلاف بھی فوری کارروائی کرے گا۔ گینگسٹر ریکٹ اور مافیازپر قابو کیلئے بھی سرگرم ہوگا۔ ڈکیتی، راہزنی،زیادتی،قتل، منظم چوری،لینڈ مافیاکیخلاف فوری کارروائی ہوگی۔ سی سی ڈی پنجاب بھر میں جرائم اور مجرموں سے متعلق ڈیٹا مینجمنٹ کا ذمہ دار بھی ہوگا۔وزیراعلی مریم نواز نے سی سی ڈی میں تعیناتیوں ، بلڈنگز، گاڑیوں اور جدید آلات کی منظوری بھی دیدی۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی کے سربراہ ہونگے ۔ 3 ڈی آئی جی، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایس ایس پی، ایس پی اور ہر ضلع میں ڈی ایس پی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سی سی ڈی مجموعی طور پر 4258 افسروں و اہلکاروں پر مشتمل ہوگا۔ پنجاب پولیس سے 2258 افسر و اہلکار فوری سی سی ڈی میں ٹرانسفرکیے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے سی سی ڈی کے قیام کیلئے فوری قانون سازی، اقدامات اوردرکار وسائل مہیا کرنے کا حکم دیدیا۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جرائم میں واضح کمی لائے گا اسکے قیام سے جرائم پیشہ افراد میں واضح خوف نظر آنا چاہیے ۔عوام کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دینگے ۔ جرائم پر قابو پانے کیلئے بہترین ٹیکنالوجی حاصل کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں