مریم نواز لوگوں سے کی گئی نا انصافیوں کا ازالہ کررہی ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے لئے رول ماڈل ہیں۔پنجاب میں ترقی، خوشحالی اور امن کا دور واپس آرہا ہے، مریم نواز نے عوامی منصوبوں کا جال وسطی پنجاب سے جنوبی پنجاب سے بچھادیا ہے، مریم نواز کی نوجوانوں میں مقبولیت کی وجہ انکی کارکردگی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ، الیکٹرک بائیکس، ا سکالرشپ، دھی رانی پروگرام کامیابی سے جاری ہیں، نئی سڑکوں کی تعمیر ہورہی ہے اور نئی الیکٹرک بسیں بھی آگئی ہیں۔ اپنی چھت اپنا گھر، کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی مریم نواز کے تاریخی منصوبے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں