3

مریم نواز نے علماء کا وظیفہ مقرر کر کے دل جیت لئے

صفدرآباد(نامہ نگار)ڈیلی بزنس رپورٹ میں شائع ہونے والی خبروں پر ایکشن،مریم نواز نے آئمہ مساجد اور عوام کے دل جیت لئے، امامو ں کا وظیفہ مقرر کر کے تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ممتاز روحانی شخصیت سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی صفدرآبادڈاکٹر عبد المجید اختر نے نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ سے ایک خصوصی ملاقات کی ،انہوں نے مساجد اور امام حضرات کے بارے میں ڈیلی بزنس رپورٹ میں چھپنے والی خبروں کی شنوائی پر مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا ،ڈاکٹر عبد المجید اختر نے کہا کہ مریم نواز نے امام مسجد کا وظیفہ مقرر کر کے دور خلافت کی یاد تازہ کر دی ان کا یہ اقدام تاریخی ریکارڈ کا حصہ بن چکا ہے۔ڈیلی بزنس رپورٹ میں ایک عرصہ سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ مساجد کے اماموںو خطیب کی تنخواہ مقرر کی جائے،مساجد کو سرکاری اداروں محکمہ کے سپرد کیا جائے،مئوذن،امام و خطیب سمیت دیگر عملہ کا تقرر کیا جائے جس طرح ایک پرائمری سکول کو بجٹ مہیا کیا جاتا ہے اتنے ہی فنڈز مساجد کو جاری کئے جائیں۔الحمد للہ کہ مریم نواز نے عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے اس جانب ایک قدم اٹھایا ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں