مریم نواز نے فیصل آباد کے طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہمی کا وعدہ پورا کردیا ،ضیاء الرحمن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹر ی پاکستان مسلم لیگ ن کاپوریشن فیصل آبادمیاں ضیا الرحمن نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فیصل آبادکیطلبہ وطالبات کوجدیدترین لیپ ٹاپ فراہم کرنے کاوعدہ پوراکردیاہے جس پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے چندماہ قبل دورہ فیصل آبادکے موقع پرفیصل آبادکے ہونہارطلبا وطالبات میں 13thجنریشن کورآئی سیون دینے کااعلان کیاتھا جس کوآج عملی جامہ پہنایاگیاہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کوجب لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے لئے اسٹیج پربلایاگیاتووہ مشیروزیراعظم راناثنا اللہ خاںکی نشست پرگئیں اورانہیں اسٹیج پرساتھ لیجاکرطلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ اورسکالرشپ سکیم کے چیک تقسیم کئے ۔میاںضیا الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے کہاکہ 27سال قبل وزیراعظم نوازشریف نے عالمی طاقتوںکے پریشرکومستردکرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کاجودفاع ناقابل تسخیربنایاتھاآج ان کے بھائی وزیراعظم شہبازشریف نے سپہ سالارعاصم منیرکے ساتھ ملکر 10مئی کوچندگھنٹوںمیں بھارت کاغرورخاک میں ملادیاجوکہ ملک وقوم کے لئے باعث فخرہے ۔انہوںنے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کوفیصل آبادکے طلبا وطالبات میں جدیدلیپ ٹاپ اورسکالرشپ سکیم کے چیک تقسیم کرنے پربھی مبارکباددی اوراس عزم کااظہارکیاکہ بلاشبہ ہماری نوجوان نسل کوآئی ٹی کی دنیامیں جدت سے لیس کرناوقت کاتقاضاہے۔10مئی کوآئی ٹی کے ذریعے پاکستان نے بھارت کادفاعی اوربجلی نظام جام کرکے کامیابی کاہدف حاصل کیاوہ قابل تحسین ہے ۔نوجوان نسل کوجدیدترین لیپ ٹاپ فراہم کرناپاکستان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں