44

مریم نواز نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے “نوازشریف کسان کارڈ” کی منظوری د یتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے مختلف اقسام کی سبسڈی بھی دی جائے گی، پنجاب بھر میں نجی شعبے کے اشتراک سے ماڈل ایگریکلچر سنٹرز بنائے جائیں گے، ماڈل ایگریکلچر سنٹرز پرجدید زرعی مشینری، ٹریننگ، پیسٹی سائیڈ بیج اور نمائشی پلاٹ بنائے جائیں گے، 5 لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر قرضہ دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت زرعی اصلاحات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب سیڈ کارپوریشن اور پنجاب ایگری ریسرچ بورڈ کی تشکیل نو اور زرعی زمین کا رہائشی مقاصد کے طور پر استعمال روکنے کیلئے قانون لانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں