مریم نواز نے پنجاب کے عوام کو مشکلات سے نکال دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ترقیاتی منصوبوں اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے دوسرے صوبو ں کے وزرائے اعلی کو بھی پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف کی تقلیدکرنی چاہئے ڈیڑھ برس میں پنجاب کے عوام کومشکلات سے نکال دیا گیا ہے سیلاب کے متاثرین کی خد مت کے لیے وزیراعلی ٹیم سمیت متحرک رہی ہیں اب نقصانات کے ازالہ کے لیے وزیراعلی پنجاب اوروزیراعظم بھی عملی اقدامات کررہے ہیں- انہوں نے کہاکہ میاں شہباز شر یف کی حکمت عملی سیزراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹورازم اور قابل تجدید توانائی شعبوں میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں