19

مریم نواز کاسعودی وفد کا خیر مقدم

لاہور(بیوروچیف)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیر اعلی مریم نواز نے پاک سعودی انویسٹمنٹ کانفرنس کی کامیابی کیلئے نیک تمنائیں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ہے، پاکستان آنے والے سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا ہر دور میں قابل اعتماد برادر ملک ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک سعودی عرب انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقادخوشحالی کی نوید ہے، 30 سعودی کمپنیوں کے 50 رکنی وفد کی آمد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان سے لگا کا واضح ثبوت ہے۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ سعودی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے درمیان براہ راست ایگریمنٹ خوش آئند امر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں