مریم نواز کا بڑا اقدام،شہروں اور دیہاتوں میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیرا ہتمام نئے منصوبوں پرتفصیلی بریفنگ، بڑے شہروں میں مرحلہ وار تعمیر ومرمت اور بحالی کے منصوبوں کی اصولی منظوری، پہلے مرحلے میں 59بڑے شہروں میں سیوریج اینڈ ڈرینج انفراسٹرکچر تعمیر ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں میں نکاسی آب کیلئے رین واٹر سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے،واٹر سپلائی ٹیوب ویل ،بجلی بلوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے سولر انرجی پر منتقل کئے جائیں گے۔گلیوں کی تعمیر و مرمت اور ٹف ٹائل لگائی جائے گی،پہلے فیز میں شامل شہروں میں پارک بھی ڈویلپ ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کی پارکس میں بچوں کیلئے جھولے وسپورٹس کی دیگر سہولتیں فراہم کرنے اور پنجاب کے دیہات میں بھی یکساں ڈویلپمنٹ کی ہدایت، دیہات میں ڈرینج سسٹم کی تعمیر و بحالی اور گلیوں میں ٹف ٹائل لگائی جائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ دیہات کے ہر مرکزی قبرستان میں چار دیواری اور صفائی کا اہتمام کیا جائے گا، دیہات میں پارک اور پلے گرائونڈ بھی بنائے جائیں گے،ہر گائوں سائن بورڈ اور گھروں کی نمبر مارکنگ کی جائے گی،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر دیہات کے جوہڑ وں میں بائیوٹیکنالوجی سے صفائی کا پروگرام شروع کیا جائے گا، گندے پانی کے جوہڑ میں مخصوص پودے لگانے سے بدبو اور گندگی کا خاتمہ ہوگا، گندے پانی کے جوہڑ میں لگائیگئیمخصوص پودے کی وجہ سے آلودگی کا خاتمہ ہوگا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ تاریخ کا سب سے بڑا صفائی کا پروگرام ستھر اپنجاب کامیابی سے جاری ہے،شہری صوبے کو صاف بنانے کے لئے اپنا فرض بھی نبھائیں۔اجلاس میں وزیراعلی رورل روڈ بحالی پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا، دیہات کی 4500کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی تجویز پر اتفاق ہوا، وزیراعلی مریم نوازپروگرام برائے یونین کونسل آفس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں