مریم نواز کا دورہ جاپان ایک سنگ میل ثابت ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کادورہ جاپان صوبے کیلئے معاشی استحکام کا باعث اورجاپان کے تعلقات بھی ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا-مریم نوازشریف نے پنجاب کے ساتھ جاپان میں بھی متحرک ہوکرعوام اور حکومتی شخصیات کو بے حد متاثر کیا ہے-انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی کے لئے انہوں نے روزانہ درجنوں ملاقاتیں کی ہیں ان کی یہ انتھک کاوشیں نہ صرف قابلِ ستائش ہیں بلکہ ایک نئے سیاسی اور سماجی رجحان کی بھی عکاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف کے اس دورہ جاپان نے پاکستان کے مثبت اور نرم وقارکو اجاگر کیا ہے، جس سے جاپان میں مقیم پاکستانی بھی فخر محسوس کر رہے ہیں وزیراعلی کی جاپانی سرمایہ کاروں اور حکومتی نمائندوں سے ملاقات سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید وسعت پیدا ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف اس دورے کے دوران پنجاب کی ترقی کیلیے درجنوں منصوبوں پر بات کر رہی ہیں، جن میں صنعتی ترقی، تعلیم، صحت اور انفرااسٹرکچر کے منصوبے شامل ہیں، یہ اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ پنجاب حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے صوبے کو ترقی کے ایک نئے دور میں داخل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں