66

مریم نواز کا رواں ماہ سندھ کا دورہ متوقع

کراچی(بیوروچیف)نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا رواں ماہ لندن روانگی سے قبل دورہ سندھ متوقع ہے اور کراچی و حیدرآباد کے دورے کا شیڈول تیار کیاجارہاہے’ ذرائع ن لیگ کے مطابق مریم نواز کے دورے کے دوران ن لیگ سندھ کے نئے عہدیداروں کا اعلان متوقع ہے جبکہ مسلم لیگ ن سندھ نے مریم نوازکے مجوزہ دورے سے قبل اجتماع کارکنان شروع کر دیے ‘ ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت ہم خیال سیاسی جماعتوں کیساتھ بھی سندھ کے حوالے سے رابطے کررہی ہے ، مریم نواز کی لندن روانگی سے قبل کراچی آمد کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں