مریم نواز کا ”روشن پنجاب ”کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا،شہر کی شاہراہوں ،گلی،محلوں کی سٹریٹس لائٹس غیر فعال

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ”روشن پنجاب” کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا’ شہر کی اہم شاہراہوں’ گلی’ محلوں میں سٹریٹ لائٹس بند ہونے سے اندھیرا چھا گیا جسکی وجہ سے وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا’ میونسپل کارپوریشن کا عملہ نے چپ سادھ رکھی ہے۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے روشن پنجاب کے تحت ضلعی انتظامیہ کو شہر بھر کی تمام شاہراہوں’ گلی’ محلوں کی سٹریٹ لائٹس کو چالو کرنے کے احکامات جاری کئے جس میں سمن آباد’ بلا ل چوک’ سمندری روڈ’ جھنگ روڈ’ ایوب کالونی’ ناظم آباد’ جڑانوالہ روڈ’ ستیانہ روڈ ، پیپلزکالونی نمبر 2 حسینیہ چوک’ گلستان کالونی’ طارق آباد’ وارث پورہ’ ڈی ٹائپ کالونی سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں سٹریٹ لائٹس بند ہو چکی ہیں اور جسکی وجہ سے شام ڈھلتے ہی اندھیرا چھا جاتا ہے اور وارداتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ میونسپل کارپوریشن لائٹ برانچ کے عملہ نے کمشنر راجہ جہانگیر انور’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور ارباب اختیار کو خوش کرنے کیلئے کینال روڈ پر لگائی جانے والی لائٹس رمضان المبارک کے موقع پر مختلف جگہوں پرلگائے جانے والے رمضان بازاروں میں لگائی جانے والی لائٹس دیکھا کر کاغذائی کارروائی پوری کر رہے ہیں۔ شہری حلقوں نے کمشنر راجہ جہانگیر انور’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان بازاروں اور کینال روڈ پر پی ایچ اے کی جانب سے لگائی جانے والی لائٹوں کی بجائے شہر بھر کے مختلف علاقوں کا وزٹ کر کے سٹریٹ لائٹس کو چالو کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں