مریم نواز کا ستھر اپنجاب مہم انقلابی اقدام ہے

سمندری (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ستھر ا پنجا ب مہم انقلابی اقدام ہے، چو ہدری ساجد موسیٰ،ان خیا لات کا اظہار چو ہدری ساجد اقبال موسیٰ ضلعی چیئر مین گجر یوتھ فورم فیصل آباد نے کیا انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب بھر میں صفائی کا جامع پر وگرام ستھر اپنجاب مہم کی شکل میں دیا ہے جو سوفیصدکامیابی کے ساتھ جاری ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہونے کیساتھ ساتھ چوبیس کروڑ عوام کی بھی آواز ہے عوام پاکستان کی خالق جماعت کو ہی عوام کی حقیقی نمائند ہ جماعت کے طور پر تسلیم کر تے ہیںحکومت کو قائد اعظم محمد علی جنا ح کا پاکستان بنا نے کیلئے تمام اقدامات اور کوششیںبروئے کا رلا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں