فیصل آباد(پ ر)سٹی صدرپاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ فیصل آبادتوصیف نوازخان نے کہاہے کہ مریم نوازشریف کا10مارچ کوفیصل آبادآمدپرتاریخی استقبال کریں گے ،لیبرونگ نے تیاریوںکاآغازکردیاہے ، عہد یداروں اورممبران کوڈیوٹیاں تفویض کردی گئی ہے اللہ کے فضل سے ورکرزکنونشن کومثالی اور تاریخی بنائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ جیل بھرو تحریک پی ٹی آئی کا سیا سی جنازہ ثابت ہوئی، تحریک انصا ف کی جیل بھرو تحریک دراصل عمر ا ن خان، فرح گوگی، عثمان بزدرار بچاو تحریک تھی،نام کام تر ین جیل بھرو تحریک کے بعدپی ٹی آئی عملی طور پر سوشل میڈ یا کی جماعت ثابت ہو ئی ہے۔ جیل بھرو تحریک کے نام پر عمران خان قوم کو جھانسہ دے رہے ہیں جس طرح پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں ایک فراڈ تھا اسی طرح پی ٹی آئی کی موجودہ احتجاجی تحریک بھی ایک سیاسی فراڈ کے سوا کچھ نہیں۔
43