مریم نواز کا فیصل آباد کے صحافیوں کیلئے50لاکھ روپے کا چیک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا پریس کلب کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے 50لاکھ روپے کا چیک جاری، اس حوالہ سے وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خاں نے یہ چیک ایک ملاقات کے دوران پریس کلب کی قیادت کے حوالے کیا۔رانا ثناء اللہ خاں سے ملاقات کرنے والوں میں فیصل آباد پریس کلب کے گروپ لیڈر شاہد علی، سینئر ترین صحافی ، بیورو چیف سٹی41ظفر ڈوگر، صدر پریس کلب بلال ڈوگر، سیکرٹری پریس کلب شوکت وٹو، سینئر نائب صدر میاں کاشف فرید،فنانس سیکرٹری رانا محسن فاروق و دیگر سینئر صحافی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ فیصل آباد پریس کلب کی لیڈر شپ نے 50 لاکھ کا چیک دینے پر وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں کا کہنا تھا کہ جلد ہی فیصل آباد صحافی کالونی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔ اس حوالہ سے محترمہ مریم نواز شریف بہت اہم اعلان کرنے والی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد میرا شہر ہے۔پریس کلب اور صحافی میرے دست و بازو ہیں۔ میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر وقت حاضر ہوں۔ گروپ لیڈر شاہد علی نے کہا کہ آپ کی خدمات کا ہم برملہ اعتراف کرتے ہیں۔ فیصل آباد کی صحافی برادری متفق ہے کہ رانا ثناء اللہ واحد شخصیت ہیں جن کی کاوشوں سے فیصل آباد صحافی کالونی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں