مریم نواز کا پولیس افسران اور اہلکاروں کو باڈی کیمرے لگانے کا حکم

لاہور (بیوروچیف) پولیس کا رویہ بہتر بنانے کے لئے تھانوں اور ناکوں پر پبلک ڈیلنگ افسران واہلکاروں کو باڈی کیمرے کی تنصیب ہوگی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے آئی جی پنجاب کو باڈی کیمروں کی تنصیب کا ٹاسک دے دیا۔ وزیر اعلیٰ نے پنجاب آئی جی پنجاب سے اصلاحات کی پہلی میٹنگ میں کیمیونٹی پولیسنگ کو مدنظر رکھتے ہوئیورکنگ کاحکم دیا۔تھانوں میں سنتری۔محرر اورایس ایچ اوز کو بھی کیمرے لگائے جائیں گے۔ناکوں پر تعینات تمام اہلکاروں کو بھی باڈی کیم کی تنصیب کی جائیگی۔لاہورسمیت پنجاب بھر کے تھانوں کے لئے 14ہزار باڈی کیم خریدے جائیں گے۔موٹرمانیٹرنگ کے لئے تمام باڈی کیم سیف سٹیز کیساتھ منسلک ہونگے۔آئی جی پنجاب کی ڈیمانڈ پر وزیراعلی نیباڈی کیم کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب کے فنڈز دینے کی حامی بھر لی۔فنڈز کے اجرا کے بعد پنجاب پولیس کیلئے باڈی کیمروں کی خریداری شروع کر دیا جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں