مریم نواز کا چاند رات پر بازاروں میں اضافہ نفری تعینات کرنے کا حکم

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چاند رات پربازاروں میں اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہراسانی کے واقعات کے سدباب کیلئے بازاروں میں ویمن پولیس اسکواڈکے گشت کی ہدایت دی، بازاروں میں خواتین وبچوں کی ساتھ ہراسانی کے واقعات سے تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا۔ مریم نواز نے بازاروں اورمارکیٹوں میں نگرانی کیلئے ڈرون کیمروں اوررات میں نائٹ ویژن دوربین استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی، اس کے علاوہ ایٹی ایم اور بینکوں کے اطراف میں سیکیورٹی اورگشت بڑھانیکی ہدایت دی گئی، پولیس اور ٹرانسپورٹ حکام کو وین اڈے اور بس اسٹینڈ پر مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی۔ بس اسٹینڈاورمارکیٹوں کی سیکیورٹی انتظامات اوربس اور وین کی ونڈسکرین پرمقررہ کرایہ نامہ آویزاں کرنیکی بھی ہدایت دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں