مریم نواز کا کسانوں کیلئے بڑا اقدام،زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کاافتتاح

لاہور(بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کیلئے قرعہ اندازی کی ، زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کی قرعہ اندازی میں سب سے پہلے اٹک کے محمد نواز کا نام نکلا، وزیراعلی پنجاب نے ضلع نارووال کے خوش نصیب کاشتکاروں کی لسٹ بھی چیک کی۔منصوبے کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے پہلے فیز میں پنجاب بھر میں 8ہزار ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے، عام کاشتکار کو سولر ٹیوب ویل سے روزانہ اوسطا دس ہزار سے زائد اور ماہانہ سوا تین لاکھ روپے سے زیادہ کی بچت ہوگی۔حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویلز کیلئے 10کلو واٹ کے سولر سسٹم کیلئے 5لاکھ روپے سبسڈی دے گی، 15کلوواٹ سولر سسٹم کیلئے ساڑھے 7لاکھ اور 20کلو واٹ سولر سسٹم کیلئے 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں