مریم نواز کیجانب سے مہنگے علاج فری کرنیکا خیر مقدم

جڑانوالہ(نامہ نگار) معروف سماجی شخصیت و ممبر سپریم کونسل مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ملک عبدالحفیظ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے دل کی سرجری گردوں کی پیوند کاری جگر کی تبدیلی بون میرو کے مہنگے علاج کو فری کرنے پر حکومت پنجاب کے اس اہم فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ اس فیصلے سے غریبوں اور کم امدنی والے افراد کو حکومتی فیصلے کی وجہ سے سہولت میسر ائے گی اور قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے گا اس کے ساتھ جو علاقے صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، وہاں سہولیات مہیا کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے تا کہ مقامی افراد اپنے علاقوں میں ہی صحت کی سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکے مقامی مرکز صحت اور ہسپتالوں میں سہولیات پہچانے سے عوام کو سہولت میسر ائے گی اور ضلعی سطح پر بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش کم ہو گا اور علاج معالجہ میں آسانی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں