مریم نواز کیخلاف پروپیگنڈہ ،پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج

لاہور(بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنیوالے ملزمان کیخلاف تین مقدمات درج کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق مقدمات میں پیکاایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں، تھانہ شاہدرہ، شاہدرہ ٹائون اورکوٹ لکھپت میں مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب کی جعلی ویڈیوز بنائیں، سوشل میڈیا پرملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پروموٹ کرنے کے لیے ویڈیوز بنائی گئیں، مخصوص جماعت نے جعلی ویڈیوز بنا کر انتشار پھیلانے کی سازش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں