مریم نواز کی ترجیح عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)ٹوبہ ٹیک سنگھ کو وزیراعلی پنجاب کے خصوصی ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے، جس سے ضلع کی عوام کے دیرینہ مسائل حل ہو گے۔ پروگرام کے تحت پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، جبکہ سیوریج کے مسائل کا خاتمہ کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت ضلع بھر میں نئے ٹیوب ویلز لگائے جائیں گے اور بوسیدہ سیوریج لائنوں کو تبدیل کیا جائیگا۔ اس حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی امجد علی جاوید نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ترجیح عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ترقیاتی پیکج سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام کے مسائل حل ہوں گے اور انہیں بنیادی سہولیات میسر آئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں