51

مریم نواز کی روضہ رسولۖ پر حاضری

لاہور(بیوروچیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبویۖ پہنچ گئیں۔ مریم نواز شریف نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی، وزیراعلیٰ نے نوافل ادا کیے اور روضہ رسولۖ پر حاضری کے دوران درود و سلام پیش کیا۔انہوں نے ملک و قوم کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے دعائیں کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے امت مسلمہ خاص طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں