مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس،حافظ امجد کی خصوصی شرکت

لاہور(بیورو چیف)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن وامان کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔ جس میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ حافظ محمد امجد سمیت تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام و دیگر سرکاری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صاحبزادہ حافظ محمد امجدنے فیصل آ باد سمیت صوبے بھر میں قیام امن کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں۔جسے وزیر اعلیٰ پنجاب نے بے حد سراہا۔صاحبزادہ حافظ محمد امجدنے پنجاب کی 60ہزار سے زائدمساجد کے امام صاحبان کو حکومت کی طرف سے ماہانہ10ہزار روپے وظیفہ مقرر کرنے کے فیصلے کو قابل قدر قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں