49

مریم نواز کی صورت میں پنجاب کو اچھا چیف ایگزیکٹو مل گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سٹی فیصل آبادکے سینئر وائس چیئرمین اور المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل کے سرپرست اعلی مرزا طالب صدیق بیگ نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے مخالفین کو بھی رمضان پیکیج دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہ انہوں نے یہ اعلان کرکے عوام کے دل جیت لئے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی صورت میں پنجاب کواچھاچیف ایگزیکٹو مل گیا ہے انکی حکومت میں سب کوبلا امتیاز ریلیف ملے گا انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے سینئر وائس چیئرمین مرزا طالب صدیق بیگ نے رمضان پیکیج کا ذکر کرتے ہوئے کہا مہنگائی سے بہت سے وہ لوگ بھی پریشان اورحکومتی امداد کے منتظرہیںجنکے نام کسی جگہ درج نہیں محترمہ مریم نواز کو چاہئے کہ وہ انکا بھی سوچیں اورایسا مناسب اقدام اٹھائیں کہ انہیں بھی ماہ رمضان میں ریلیف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں