مریم نواز کی فیصل آباد آمد،ضلعی انتظامیہ کو ہوش آگیا،ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کا پیچ ورک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے دورہ فیصل آباد کے باعث ضلعی انتظامیہ کو ہوش آ گیا اور افسران کی دوڑیں لگ گئیں، ہنگامی طور پر شہر کی اہم شاہراہوں کی صفائی ستھرائی شروع کرد ی گئی اور اس کام کیلئے اضافی عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں، عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی بھی سنی گئی، گڑھوں کو مٹی سے بھر کر پیچ ورک شروع کر دیا گیا مگر پیچ ورک انتہائی ناقص میٹریل سے کیا جا رہا ہے جو ایک بارش سے ہی بہہ جائے گا، یہ صرف عارضی طور پر وزیراعلیٰ کو دھوکہ دینے کیلئے کیا جا رہا ہے، واسا کو بھی متحرک کر دیا گیا، کھلے مین ہولز پر ہنگامی طور پر ڈھکن رکھ دیئے گئے اور اہم سڑکوں پر جمع سیوریج کے پانی کی بھی نکاسی کردی گئی ہے۔ پی ایچ اے نے بھی گرین بیلٹس میں خشک گھاس اور پودوں کو پانی لگا دیا،ا فسران بھی ٹھنڈے کمروں سے نکل کر فیلڈ میں پہنچ گئے، تمام کاموں کی نگرانی شروع کر دی، اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر پورا سال اسی طرح انتظامیہ متحرک رہے تو فیصل آباد کے تمام مسائل حل ہو جائیں اور عوام کی پریشانی ختم ہو جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں